اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، ڈی جی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور لاہور سے سیوریج کے نمونے لیے گئے
اسلام آباد (آئی ا ین پی) قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون پہلے سے متاثرہ 17 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبارٹری حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ڈی جی خان، بارکھان، سبی، ڈکی، مستونگ، لکی مروت، بہاولپور، گوجرانوالہ، نوشکی، کیچ، رحیم یار خان اور لاہور سے سیوریج کے نمونے لیے گئے۔عہدیدار نے وضاحت کی کہ اگر سیوریج میں وائرس پایا جاتا ہے، تو نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے اور جب بھی کوئی بچہ وائرس سے مفلوج ہوجاتا ہے، تو اسے مثبت کیس کہا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی علاقے سے سیوریج کے پانی کا نمونہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے بنیادی پیرامیٹر ہے کہ آیا پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے یا نہیں۔