لاہور ،اسلام آباد، پشاور، ملتان کے نمونوں میں بھی وائرس پایا گیا،ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہو گئی
اسلام آباد ،جیکب آباد(خصوصی رپورٹ)ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع ڑوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفر آبادکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں قومی انسداد پولیو مہم میں 143انکاریوں کو انتظامیہ پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانے میں ناکام جبکہ 7ہزار سے زائد بچے ٹیموں کو ملے ہی نہیں اور قطرے پینے سے رہ گئے ، بچوں کی اتنی بڑی تعداد قابل تشویش ہے جس سے پولیو وائرس سے مزید بچوں کے شکار ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،اس سلسلے میں ڈی سی جیکب آباد نواب سمیر لغاری نے کہا کہ رواں ماہ قومی انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کو آئندہ مہم تک کور کر لیا جائے گا۔