شام کے نئے انٹیلی جنس چیف کا سکیورٹی سروسز میں اصلاحات سے تشدد کے خاتمے کا عزم

 دمشق(آئی این پی) شام میں انٹیلی جنس سروس کے نئے سربراہ نے سکیورٹی کے ان محکموں کے خاتمے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو بشار الاسد کے دورِ حکومت میں خبر اور خوف کی علامت تھے۔غیرملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق شام کے نئے انٹیلی جنس چیف انس خطاب نے کہا کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں تمام محکموں کو تحلیل کرنے اور ان کی اس طرح سے تنظیم نو کے بعد اصلاح کی جائے گی جس سے ہمارے لوگوں کو عزت ملے۔