پاکستان‘لبنان میں سکیورٹی تعاون بڑھانے، انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق

لبنانی وزیرداخلہ اور محسن نقوی کی ملاقات‘  دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے کیلئے  فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ 
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور لبنان نے ایک دوسرے کے ساتھ سکیو رٹی تعاون بڑھانے اور  انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا ہے جبکہ  دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے کیلئے  فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار منگل کو  وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے لبنانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے گئے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا