سکیورٹی صورتحال: پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز میں تیزی

  343سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں 55مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا،سیکڑوں اشتہاری بھی پکڑے گئے
 لاہور (کرائم رپورٹر)سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرپنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنزتیزکردیئے گئے، 24 گھنٹوں میں 343سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران55 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کے دوران 8ہزار606 مشتبہ افرادکی چیکنگ کی،دوران چیکنگ55 مشکوک افرادحراست میں لیے گئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 309 اشتہاری پکڑے گئے،ان میں 141 عدالتی مفرورجبکہ 62 عادی مجرم بھی گرفتارکیے گئے۔ان کارروائیوں کے دوران تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی گرفتارکیا گیا۔