واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں موجودہ حکومت کے القاعدہ سے تعلقات تھے، شام میں موجودہ گٹھ جوڑ سے اقلیتیں غیر محفوظ ہونے کاخدشہ ہے۔غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق تلسی گبارڈ نے کہا کہ شام میں دوبارہ دہشتگردوں کاقبضہ ہوسکتاہے، شامی عبوری صدر احمد الشرح القاعدہ سے منسلک ہیں، شام میں مسیحی برداری کونشانہ بنایا جارہاہے، شامی سکیورٹی ودیگر فورسز شہریوں کونشانہ بناچکی ہیں۔