شام : ایک لاکھ 12 ہزار افراد لاپتہ‘ بشارالاسد دور میں قتل کا خدشہ

بشارالاسد کے فرار کے بعد شام کی مختلف جیلوں سے 24 ہزار 200 قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے: ایس این ایچ آر

 دمشق (آئی این پی) شام کے انسانی حقوق بارے قائم ادارے (ایس این ایچ آر )  نے  کہا ہے کہ شام میں لاپتا ہونے والے ایک لاکھ 12 سے زائد شہریوں کے حوالے ثبوت سے بظاہر لگتا ہے کہ سابق صدر بشارالاسد کے دور حکومت میں دوران قید قتل کیے گئے  ۔  میڈیا   رپورٹ کے مطابق ایس این ایچ آر کے اعداد وشمار میں ایک لاکھ 36 ہزار افراد شامل ہیں جنہیں سابق حکومتی دوور میں جبری طور پر قید یا لاپتا کردیا گیا تھا۔انسانی حقوق کی تنطیم نے بشارالاسد کے فرار کے بعد شام بھر سے مختلف جیلوں سے 24 ہزار 200 قیدیوں کی رہائی کی دستاویزات جاری کردی گئی ہیں