شام : بشارالاسد حکومت کے افسروں سمیت 35 افراد کو پھانسی

 مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر متعدد گرفتاریاں کی گئیں:حکام باغی فورسز
  دمشق (آئی این پی )  شام کی نئی  حکومت نے  گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران 35 افراد کو پھانسی دے دی، جن میں زیادہ تر اسد دور کے افسر شامل ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے   کے مطابق گزشتہ ماہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی فورسز کے حکام کا کہنا ہے انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر متعدد گرفتاریاں کیں۔