شام:بشارالاسد حکومت کا ٹینک سبزی سٹال میں تبدیل

  دمشق (آئی این پی )معزول شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں استعمال ہونے والا جنگی ٹینک سبزیوں کے سٹال میں تبدیل ہو گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق دمشق کے مضافات دوما میں ایک ٹینک کا سبزی اور پھلوں کے سٹینڈ میں تبدیل ہونا ایک حیران کن لمحہ تھا جس کی کبھی توقع نہیں کی جا سکتی تھی،تصویر میں دیکھا گیا کہ ایک سبزی فروش نے سڑک کنارے کھڑے جنگی ٹینک پر روزگار کے لیے پھل اور سبزیاں منظم انداز میں سجا دیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔