اپوزیشن فورسز کے قبضہ سے قبل دمشق میں ہی تھا، قبضہ کے بعد روسی اتحادیوں کے ساتھ لطاکیہ سے ہوتے ہوئے ماسکو روانہ ہوا،فرار کے بعدپہلابیان
شام دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ، میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں لیا، عوام کی مرضی سے ریاست کی حفاظت اور دفاع پر اٹل یقین رکھا،سابق صدر
ماسکو(آئی این پی)سابق شامی صدر بشارالاسد نے مبینہ بیان میں شام سے منصوبہ بند روانگی کی تردید کر دی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق معزول صدر بشارالاسد کا شام سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے ۔شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ اپوزیشن فورسز کے دمشق پر قبضہ سے قبل دمشق میں ہی تھا، قبضہ کے بعد روسی اتحادیوں کے ساتھ لطاکیہ سے ہوتے ہوئے ماسکو روانہ ہوا۔بشارالاسد نے کہا کہ شام دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے، میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں لیا، عوام کی مرضی سے ریاست کی حفاظت اور دفاع پر اٹل یقین رکھا۔ بشارالاسد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شام ایک بار پھر آزاد اور خود مختار ہوگا۔