پیپلزپارٹی ہمیشہ آمریت کیخلاف کھڑی رہی ہے:شازیہ مری

پاکستان کے لوگ سیاسی استحکام، امن ،دہشتگردی ،انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں
 بلاول بھٹو زرداری نے اپنی محنت سے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک بار پھر رکھ دیا 
 کراچی (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی کی   رہنما شازیہ مری نے کہا  ہے  پیپلزپارٹی  واحد جماعت ہے جوہمیشہ جمہوریت کے حصول، آمریت کیخلاف کھڑی رہی ہے،  بینظیرکوختم کرنیو ا لے ان کے ویژن کوختم نہیں کرسکے،آج پاکستان کے لوگ سیاسی استحکام، امن ،دہشتگردی ،انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی محنت سے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک بار پھر رکھ دیا ، آج ضرورت ہے کہ ملک میں عوام کے مسائل کو دور کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہناتھا کہ کارکنان اپنی قائدشہید بینظیر بھٹو کو خراج عقید ت پیش کرنے آتے ہیں، یہی جیالے شہید بی بی کے مشن کو جاری وساری رکھیں گے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا سب کو علم ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا بی بی شہید محروم طبقے کی آواز تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہر اس شخص کی آواز تھیں جس کو انصاف اور حقوق نہیں ملے، ہم نے شہید بینظیر بھٹو کی شکل میں ایک عظیم قائد کو کھویا ہے، ہم نیایک لیڈرنہیں اس آواز کو کھو دیا ہے،ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے