پیپلز پارٹی نے ہمیشہ معذور افراد کے حقوق کی وکالت کی: شازیہ مری

 اسلام آباد(آئی این پی )پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مستقل طور پر معذور افراد کے حقوق کی ہمیشہ وکالت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان افراد کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے لئے نامزد کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی معاشرے کے ہر طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے۔شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی معذور افراد کی مدد اور ان کی ترقی کیلئے پرعزم، جامع اور مساوی پاکستان کی پالیسی کیلئے کوشاں ہے۔