پاکستان امن پسند قوم ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے،شازیہ مری

 امن پیش رفت پوری قوم کے لیے خوش آئند ہے اور اس پر پاکستانی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے حکومت کو متعدد معاملات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی امن پیش رفت پوری قوم کے لیے خوش آئند ہے اور اس پر پاکستانی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور یہ ایک ایسی قوم ہے جو کبھی مشکلات کے سامنے ہار نہیں مانتی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی محبت آج بھی زندہ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے وہاں کے عوام کو سیاسی حقوق دلانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے اور جب وہاں پارٹی کی حکومت قائم ہوگی تو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے