مذاکرات کا حکومت نے نہیں کہا، پی ٹی آئی نے سپیکر کے پاس جاکر منت ترلہ کیا
9مئی کے منصوبہ سازوں کو سزا نہ ہوئی تو جن بچوں کو سزا ہوئی ان کے ساتھ ظلم ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے مذاکرات کا حکومت نے نہیں کہا بلکہ پی ٹی آئی نے سپیکر کے پاس جاکر منت ترلہ کیا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو اگر سزا نہ ہوئی توپھرجن بچوں کو سزائیں ہوئیں ان کے ساتھ ظلم ہوگا،پی ٹی آئی دشمن کے ہاتھوں میں خطرناک کھیل رہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام پر سودا کرنے والوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر کیا کرسکتے ہیں؟ اگر آپ نے ان لوگوں سے مذاکرات کرنے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے تو پھر رونا دھونا کس بات کا ہے؟ پھر پچھلے ڈیڑھ سال سے 9مئی کی رٹ کیوں لگائی جارہی ہے؟جب تک ملزمان، منصوبہ سازوں کو نہیں پکڑتے تو پھر ان بچوں کے ساتھ ظلم ہوگا۔