کوئٹہ(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن ریلوے عمران حیات خان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔