بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے:وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے ۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کئے سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ، سازش کے تحت نو مئی کو ملک میں جلاو گھیراو کیا ، بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف آج بھی زہر ا گلا جا رہا ہے ۔ وہ اقتدار کے لئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں