واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر سعودی عرب پر کوئی جارحیت ہوئی تو یہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا
مریم نواز کا مشن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے عملی شکل دینے کے لئے فنڈ خرچ کیا جائے:وفاقی وزیر
راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن چھپ کر وار کرتا ہے اور بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں ہمارے کچھ لوگ اس کے سہولت کار ہیں ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر سعودی عرب پر کوئی جارحیت ہوئی تو یہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب میں کیا حنیف عباسی نے کہا کہ آج جو مقام طالبات نے حاصل کیا ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہماری طالبات نمایاں پوزیشن کے ساتھ جیئیں گی چائنہ نے جو سسٹم ہمیں دیا اس کی اپ لفٹنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے دشمن کو کیسے گھر میں گھس کر مارا جو لوگ رکاوٹیں ڈالیں گے ان کی مخالفت تو ہو گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی بورڈ کو مافیا کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے اور اس کو عملی شکل دینے کے لئے کالجوں پر فنڈ خرچ کیا جائے یہی وجہ ہے کہ این اے 56 میں جہاں نشاندہی ہوئی وہاں تعلیمی ادارے بنائے صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مزید کاوشیں کی