بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا،وفاقی وزیرکاتقریب سے خطاب
راولپنڈی(آئی این پی )وفاقی وزیرریلوے اور مسلم لیگ ( ن )کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرائے اور ایک ہزار بھارتی فوجی ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔راولپنڈی میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، پاک فضائیہ نے مودی کی غلط فہمی کو رافیل طیارے گرا کر دور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور دشمن کو ہماری طاقت کا بھرپور اندازہ ہو چکا ہے۔