کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 31 دسمبر کو گورنر ہاس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نئے سال کی خوشی میں جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے 40 منٹ تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ دیکھنے کے لئے گورنر ہاس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔