اسلام آباد (آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت جارحیت کررہا ہے اور پاکستان نے اس کو جواب دیا ہے،بھارت جانتا ہے کہ ہماری افواج باصلاحیت ہیں، بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیاتاکہ ہماری بہادر افواج سے سامنا نہ ہو۔وہ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے دورے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں کئی سالوں سے دہشت گردی کررہا تھا، بھارت جانتا ہے کہ ہماری افواج باصلاحیت ہیں، بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا ہماری بہادر افواج سے سامنا نہ ہو،پھر بھی افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے۔