تاجروں کودھمکیاں‘بھتے کی پرچیاں مجھے دیدیں‘رقم میں ادا کروں گا(گورنرسندھ)

 لاہور کی ترقی  دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ‘ مجھے امید ہے  کراچی بھی انشاء￿  اللہ ترقی کرے گا: کامران ٹیسوری کا نمائش میں خطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کو پیش کش کی ہے کہ جس کے پاس بھی بھتے کی پرچی آرہی ہے وہ مجھے لاکر دے میں خود بھتہ دے دوں گا۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش مائی کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا  لاہور کی ترقی کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ کراچی بھی انشاء￿  اللہ ترقی کرے گا۔کراچی میں آتشزدگی کے واقعات پر گورنر سندھ نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں مگر اس پر قابو پانے کا انتظام ہونا چاہیے جبکہ حکمت عملی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔