بیرون ملک سے قرضے لے کر ترقی نہیں ہوتی:گورنرسندھ

 جب آپ کا گھر ترقی کرے گا یہ ملک بھی ترقی کریگا: کامران ٹیسوری  کا تقریب سے خطاب
 کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے  بیرون ملک سے قرضے لے کر چلانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، جب آپ کا گھر ترقی کرے گا یہ ملک بھی ترقی کرے گا،طلبہ وطالبات  ہمیشہ مثبت سوچیں اور اپنی زندگی سے حسد کو نکال دیں۔ کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چھٹا جلسہ تقسیم اسناد   منعقد ہوا۔اس موقع پر 255 طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں، جن میں 47 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل، 24 کو سلور میڈل، اور 16 طلبہ کو برونز میڈل سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ دو طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی پر اسناد دی گئیں۔