کراچی:ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں‘گورنرسندھ کا نوٹس

 کراچی(آئی این پی )  نارتھ کراچی پاور ہائوس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،   ڈمپر جلانے کے خلاف ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے، سہراب گوٹھ میں احتجاج کیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی‘  دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے‘ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے ڈمپر حادثات کی تفصیلات طلب کرلیں