صدر آصف علی زرداری کی منظوری، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا

صدر آصف علی زرداری کی منظوری، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025ء قانون بن گیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ ترمیمی ایکٹ اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف اقدامات کو مضبوط بناتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو اب ضبطگی کے اختیارات مل گئے ہیں، اور پیٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔قانون میں خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں، جس سے پیٹرولیم شعبے میں شفافیت اور جدید ریگولیشن کے فروغ کی توقع ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی شقوں کے تحت اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سرکاری اقدامات مزید مؤثر ہوں گے۔