صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر کے قانون کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر کے قانون کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم قانون کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

 اس ترمیم کے تحت آئین میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں 8 نئی ترامیم شامل ہیں۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اس ترمیم کی منظوری دو تہائی اکثریت سے دی گئی تھی، جس میں 234 ارکان نے حمایت کی اور 4 ارکان مخالفت میں ووٹ دے رہے تھے۔ شق وار منظوری کے دوران 59 مرتبہ ارکان نے مخالفت کے اظہار میں کھڑے ہو کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔اس ترمیم کے دوران پی ٹی آئی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے گنتی کے عمل کے وقت ایوان سے واک آؤٹ کیا، جبکہ جے یو آئی کے ارکان نے ایوان میں موجود رہ کر مخالفت کی۔ اب صدر کے دستخط کے بعد یہ ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے اور قانون کے طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔