صدر مملکت آصف علی زرداری کی اہم قانون سازی کی منظوری، دانش اسکولز بل نظرِ ثانی کیلئے واپس

صدر مملکت آصف علی زرداری کی اہم قانون سازی کی منظوری، دانش اسکولز بل نظرِ ثانی کیلئے واپس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ صدر مملکت نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔تاہم صدر مملکت نے دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 کو صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظرِ ثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھجوا دیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔