صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

 ایوانِ صدر کے مطابق منظور کیے جانے والے بلوں میں مختلف شعبوں سے متعلق قانونی اصلاحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جن بلوں کی منظوری دی گئی ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔ایوانِ صدر کے مطابق ان ترامیم کا مقصد متعلقہ اداروں کے قانونی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانا، انتظامی معاملات میں بہتری لانا اور مالیاتی نظم و ضبط کو مضبوط کرنا ہے۔اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے عائشہ حمیرا چوہدری (ایس جی/بی ایس-22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات مختلف اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور پالیسی سطح پر اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے حکومتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔