بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت

بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت

بارشوں کے نتیجے میں پشاور کے بڈنی نالہ میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق درمنگی کے مقام پر پانی کا اخراج 11,900 کیوسک جبکہ پیر بالا پر 9,000 کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔نالہ کے مختلف مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔ نالہ کے قریب رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاؤں سے دور رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی سنٹر پر 1700 پر دیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مقامی مسجدوں میں اعلانات کے ذریعے عوام کو باخبر کیا ہے۔