دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، این ڈی ایم اے نے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی

دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، این ڈی ایم اے نے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر کے دوران بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشوں اور تھین ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے راوی میں بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1 لاکھ 47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے اور 2 تا 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا، جہاں 1 لاکھ 25 ہزار سے 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کا بہاؤ متوقع ہے، جو شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ممکنہ متاثرہ علاقوں میں لاہور سٹی، رائیونڈ، قصور، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، ڈیپالپور، گوگرا، تانڈیانوالہ، کمالیہ، پیر محل، اڈا حکیم اور سدھنائی شامل ہیں۔

چناب میں بھی شدید سیلابی صورتحال ہے، جہاں چنیوٹ پل پر 8 لاکھ 55 ہزار کیوسک بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے سول اور عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے 24 گھنٹے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں۔ مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔