چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، مقامی آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی

چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، مقامی آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی

ویب ڈیسک: اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے نتیجے میں اونچے درجے کا سیلاب آیا، جس کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم مقامی انتظامیہ نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے آبادی کو خطرے سے بچایا، اور سیلابی ریلے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر، دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔ اس بندش کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی انتظامیہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔