دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 مختلف مقامات پر بند

دھند کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 مختلف مقامات پر بند

ویب ڈیسک:موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 کو لاہور سے سیال موڑ، سمندری سے درخانہ، پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، اور ملتان سے سکھر تک دھند اور سموگ کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، خاص طور پر صبح 10 سے شام 6 بجے تک۔ دھند میں گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے بچیں اور مناسب فاصلہ رکھیں۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔