دھند کے باعث ایم 11، ایم 2، ایم 3 اور ایم 5 موٹرویز مختلف مقامات سے بند

دھند کے باعث ایم 11، ایم 2، ایم 3 اور ایم 5 موٹرویز مختلف مقامات سے بند

لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل طور پر بند ہے جبکہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 اور ایم 5 پر بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، رفتار کم رکھیں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ موٹروے پولیس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔