غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، 35 فلسطینی شہید، اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کر دیا

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، 35 فلسطینی شہید، اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کر دیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں صرف آج صبح سے اب تک 35 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 4 شہری بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 63 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 59 ہزار 490 زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے اسرائیل کے لاکھوں فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کے منصوبے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔