غزہ میں اسرائیلی فوج کے پُر تشدد حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے جنوب میں رفح کے علاقے پر اسرائیلی نیول بوٹس نے گولہ باری کی، جبکہ نصیرات کیمپ پر بھاری توپ خانے سے گولے داغے گئے۔ الشاطی میں بھی فلسطینیوں کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ بھوک اور قحط کی شدت سے 10 فلسطینی انتقال کر گئے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس میں امریکا کے علاوہ تمام اراکین نے غزہ میں جاری قحط کو انسانی بحران قرار دیا اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔امریکہ میں ایک سروے کے مطابق نصف ووٹرز کا ماننا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جبکہ 10 میں سے 6 امریکی ووٹرز مزید فوجی امداد کی مخالفت کر رہے ہیں۔