لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں مون سون سیلاب کے اثرات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 2308 موضع جات متاثر ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 15 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سے 4 لاکھ 81 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 511 ریلیف کیمپس، 351 میڈیکل کیمپس اور 331 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 5 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
دریاؤں میں پانی کا بہاؤ:
دریائے چناب: مرالہ 111,000 کیوسک، خانکی 170,000 کیوسک، قادرآباد 161,000 کیوسک، ہیڈ تریموں 146,000 کیوسک
دریائے راوی: جسڑ 77,000 کیوسک، شادرہ 143,000 کیوسک (کمی)، بلوکی 119,000 کیوسک (اضافہ)، ہیڈ سدھنائی آمد 32,000، اخراج 18,000 کیوسک
دریائے ستلج: گنڈا سنگھ والا 303,000 کیوسک (اضافہ)، سلیمانی کی 143,000 کیوسک
ڈیمز کی صورتحال:
منگلا ڈیم: 100٪
تربیلا ڈیم: 100٪
بھارت کے ڈیم: بھاکڑا 84٪، پونگ 94٪، تھین 95٪
متاثرین اور ہلاکتیں:
اب تک 30 شہری جاں بحق
لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد اضلاع میں بارش ریکارڈ: منڈی بہاؤالدین 81 ملی میٹر، حافظ آباد 63، جہلم 50، سیالکوٹ 47، بہاولنگر 44، گجرات 43، فیصل آباد 32، شیخوپورہ 31، لاہور 36، چکوال 18، گوجرانوالہ 14، خانیوال 12، جھنگ 10
آئندہ صورتحال:
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر اضلاع میں بارش کا امکان
مون سون کا نواں اسپیل 2 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ شہریوں اور کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا