داخلی خارجی راستوں، کیمروں اور چیک پوائنٹس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے یو ایس قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران کرامت بخاری نے ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کو سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے قونصلیٹ کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی کیمروں اور چیک پوائنٹس کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین کے مطابق تمام اہلکار ہر وقت مستعد رہیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے تربیتی مشقوں میں بھرپور حصہ لیں۔ اہم تنصیبات کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اہلکاروں کے لیے بہترین رہائش اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔