سکیورٹی چیک پوسٹوں کا جائزہ، اہلکاروں کی مستعدی و حب الوطنی کو سراہا
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے نندی پور پاور پلانٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی ایس پی اسد رشید نے انہیں پاور پلانٹ کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے پلانٹ کے داخلی و خارجی راستوں اور سکیورٹی چیک پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی مستعدی اور حب الوطنی کے جذبے کو سراہا۔ ڈی آئی جی کے مطابق اہلکار اپنے فرائض نہایت جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیں۔ قومی تنصیبات ہمارا اہم سرمایہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سکیورٹی کے محاذ پر متحرک ہر اہلکار ملک کا محافظ ہے۔ تمام جوان ہر ممکن حد تک فرض شناس اور باہمت رہیں۔