لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے ایس پی یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی انور سعید کنگرا اور ڈی ایس پی رضاکار بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی نے ایم ٹی سیکشن، کوت اور متفرق اسٹورز کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی مرتب کی جا رہی ہے، جس کے تحت اہلکاروں کے تبادلے قریبی اضلاع میں کیے جائیں گے۔ اہلکاروں کے لیے بہترین رہائش اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس پی یو کے اہلکار میرے بچوں کی مانند ہیں اور ان کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔