ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین کا چائنیز گارڈ کا دورہ

 سکیورٹی پلان پر بریفنگ، داخلی خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا
 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین نے لاہور میں چائنیز گارڈات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عمران حیدر نے انہیں سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی نے گارڈات کے داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور ہر وقت مستعد رہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اہلکاروں کو ریفریشر کورسز میں باقاعدگی سے حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنیز شہریوں کی سکیورٹی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی یو کے اہلکار جذبے، لگن اور پروفیشنلزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے