لاہور(کرائم رپورٹر)حالیہ سیلاب کے دوران موٹروے پولیس بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام الناس کی مدد کیلئے پیش پیش ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم سی 1زون کی جانب سے سیلاب متاثرین میں فوڈ پیکٹ اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا گیا۔انہوں نے متاثرین کو موٹروے پر پیدل سفر سے گریز کی تلقین کی اور عوام کو بروقت رہنمائی اور معلومات کیلئے ہیلپ لائن130 پر رابطے کی ہدایت کی،اس کے علاوہ موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے۔