کپڑے، برتن صاف کرنے، غسل اور بیت الخلا کے استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا گیا
لندن (آئی این پی) برطانیہ کے علاقے نارتھ یارکشائر کے نِیڈرڈیل میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتی کہ ابالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاس شامل ہیں۔، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی ابال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، نہ ہی اسے کھانا پکانے، دانت صاف کرنے یا پالتو جانوروں کو پلانے کے لیے استعمال کریں، البتہ پانی کو کپڑے دھونے، برتن صاف کرنے، غسل اور بیت الخلا کے استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے