لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، بابو صابو، ملتان ایم 5 اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر امدادی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی دار علی خٹک، سید فرید علی اور عمران شاہد امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ، فاصلہ برقرار رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔