ٹرین کی زد میں آکر 60 سالہ شخص جاں بحق

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ چیچہ وطنی کے قریب 60 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین اگئی جس کی زد میں اکر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی، مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔