چھانگا مانگا، الہ آباد (خصوصی رپورٹ )چھانگا مانگا کے علاقہ رائووالا کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخصجاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی۔