پتوکی:بزرگ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

پتوکی(خصوصی رپورٹ)پتوکی میں لنڈا پھاٹک کے قریب بزرگ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ منڈیانوالہ چک19 کا رہائشی 82سالہ محمد عارف ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ اسی دوران ٹرین تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نیموقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردیا۔