تیز رفتار گاڑی رکشہ سے ٹکرا کر نالے میں جا گری،7زخمی ، وین میں آتشزدگی
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر کر 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ایدھی ترجمان کے مطابق 65 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوامتوفی کی شناخت 65 سالہ شکیل کے نام سے ہوئی بادامی باغ کا رہائشی تھا شاہدرہ ٹا ئون میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک تیز رفتار گاڑی رکشہ سے ٹکرا کر برکت ٹا ئون کے نالے میں جا گری،جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئیواقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نالے میں گرنے والے زخمیوں کو باہر نکالاپولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس پر ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر موقع سے فرار ہو گیا نواب ٹا ئون تھانے کی حدود پائن ایونیو روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک گاڑی بے قابو ہو کر پہلے ایک کار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دوسری گاڑی الٹ گئی۔ بعد ازاں تیز رفتار کار ایک اور گاڑی سے بھی جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ کیمروں میں محفوظ فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، قومی شاہراہ پر سندر کے قریب ایک مسافر وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ وین پتوکی سے لاہور جا رہی تھی جس میں 10 سے زائد مسافر سوار تھے۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت وین سے نکال لیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی