جاں بحق دونوں افراد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے، ایک کی شناخت نہ ہو سکی، 2 خواتین زخمی ہسپتال منتقل
لاہور( کرائم رپورٹر )کاہنہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار مرد جاں بحق ، 2 راہگیر خواتین جھلس گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام ننگر پھاٹک قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 2افراد اور پیدل جاتی 2راہگیر خواتین پر آسمانی بجلی آن گری جس کے نتیجہ میں نامعلوم شخص سمیت دونوں موٹرسائیکل سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت غلام رسول سکنہ گرین ٹائون کے نام سے ہوگئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہو سکی۔ جبکہ جھلس کر شدید زخمی ہونیوالی خواتین میں سلمیٰ بی بی اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں ،دونوں زخمی خواتین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔