کھانا پکانے کے دوران سالن میں چھپکلی گر گئی گھر والوں کو پتہ نہ لگا
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھائونی کے علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے 5افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی کے علاقے نادر آباد میں کھانا کھانے کے دوران ایک ہی خاندان کی حالت غیر ہوگئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد تاج ،اقرا ،مسلمہ،ظہور اور نصرت کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ،اہلخانہ کا کہنا ہے کھانا پکانے کے دوران سالن میں چھپکلی گر گئی جس کا گھر والوں کو پتہ نہ چلا اور کھانا کھاتے ہی سب کی طبعیت خراب ہو گئی۔