زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر

 گندم میں رکھنے والی گولی کے ذرات آٹا میں شامل ہونے کاخدشہ 
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی کے نواحی گا ئوں کھنڈا کے قریب ڈیرہ معراج دین میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اہلخانہ نے گھرمیں روٹی بناکر کھائی جس سے ان کی طبیعت بگڑی۔ میڈیکل ٹیم نے گندم میں رکھنے والی گولی کے ذرات آٹا میں شامل ہونے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔