اوکاڑہ میں زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے متعدد طلبا ء کی حالت غیر ہوگئی

اوکاڑہ(آئی این پی )اوکاڑہ میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مرکز عمر بن ناس مدرسہ کے بچوں نے زہریلا کھانا کھایا، 12 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو  اہلکاروں نے بچوں کو مریم نواز ہیلتھ کلینک میں منتقل کر دیا ، چند بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھی ہسپتال پہنچ گئے، واقعہ پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے نوٹس لے لیا، بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، اسسٹنٹ کمشنر کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا